[ad_1]

کشمور میں ڈاکوؤں کی گاڑیوں پر فائرنگ، 4 زخمی، 2 ڈرائیورز کو اغوا کرلیا

سندھ کے ضلع کشمور میں انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں کی گاڑیوں پر فائرنگ سے 4 ڈرائیورز زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انڈس ہائی وے نائچ گوٹھ کے مقام پر گاڑیوں پر ڈاکوؤں  نے فائرنگ کی، گولیاں لگنے سے 4 سے زائد ڈرائیور زخمی ہوگئے، جبکہ متعدد گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا۔

 گاڑیوں میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کرتے ہوئے 2 ڈرائیوروں کو اغوا کر لیا۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری پہنچ گئی، ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ ہوگئی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *