[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پنجاب کے مختلف علاقوں میں محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے کہا ہے کہ کارروائی لاہور، قصور، سرگودھا، بہاولپور اور بہاول نگر میں کی گئی۔

لاہور سے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 3 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے، دہشت گردوں سے بارودی مواد، آئی ای ڈی، 2 حفاظتی فیوز اور پرائما کورڈ برآمد کیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت خان زمان، شاہ محمد، عابد، خالد محمود، عظیم، احمد شاہ اور نور کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گرد قانون ناقذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *