[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لیے دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سمیت دیگر سے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فراز اقبال اور ایمان اقبال کی اپیل پر سماعت کی۔

فرح شہزادی کے بچوں کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیے۔

فرح شہزادی کے بچوں کی اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سنگل بینچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

عدالتِ عالیہ نے سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کر دی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *