[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی کے 91 میں انتخابی عمل میں تعطل کے معاملے پر مذکورہ حلقے کے لیے نظرِ ثانی پروگرام جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ خیبر پختون خوا کے حلقے پی کے 91 میں کاغذات کی جانچ پڑتال 5 جنوری تک ہو گی، امیدوار اپیلیں 9 جنوری تک دائر کر سکیں گے۔ الیکشن کمیشن نے نظرِ ثانی پروگرام میں قرار دیا کہ ٹریبونل کیسز پر فیصلہ 16 جنوری تک کریں گے ، جبکہ اس حلقے کے امیدوار 18 جنوری تک کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 18 جنوری کو لگے گی۔

الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ پی کے 91 میں انتخابی نشان 19 جنوری کو دیے جائیں گے، جبکہ پولنگ 8 فروری کو ہی ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے باعث پی کے 91 میں انتخابی عمل تعطل کا شکار ہوا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *