[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا میں 2023ء میں کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر رپورٹ سامنے آ گئی۔

رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے صوبے بھر میں 470 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

حکام کے مطابق 2016ء کے بعد دہشت گردوں کے خلاف سب سے زیادہ کارروائیاں 2023ء میں کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق جنوری تا دسمبر 2023ء 1 ہزار 385 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔

ان آپریشنز کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی سے 7 لاکھ 76 ہزار 323 رائفلز قبضے میں لی گئیں۔

دہشت گردوں سے حاصل اسلحے میں 42 ہزار 388 ایس ایم جی، 13 ہزار 771 بھاری مشین گنیں بھی شامل ہیں۔

دہشت گردوں سے 8 ہزار 13 ہلکی مشین گنیں، ساڑھے 12 ہزار سے زیادہ 7۔12 ایم ایم گنیں برآمد کی گئیں۔

4510 مارٹر گولے، 742 دستی بم، 600 سے زائد راکٹ لانچر ٹی ٹی پی سے برآمد ہوئے۔

سب سے زیادہ دہشتگرد جنوبی وزیرستان میں ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختون خوا میں 470 دہشت گردوں کو مختلف کارروائیوں میں ہلاک کیا۔

سب سے زیادہ جنوبی وزیرستان میں 178 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

شمالی وزیرستان میں 104، پشاور میں 10، سو ات میں 9 دہشت گردوں کو مارا گیا۔

ڈی آئی خان میں 45، لکی مروت میں 32، خیبر میں23 دہشت گرد مارے گئے۔

بنوں میں 16، باجوڑ میں 14 اور ٹانک میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *