[ad_1]

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

کراچی میں سالِ نو کے جشن کے موقع پر کراچی ٹریفک پولیس کا پلان سامنے آگیا۔ 

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ضیاالدین روڈ لکی سگنل تک ٹریفک کےلیے بند ہوگا۔ پی آئی ڈی سی چوک سے کلب روڈ بھی ٹریفک کےلیے بند ہوگی۔

پولیس کے مطابق دو تلوار سے عبداللّٰہ شاہ غازی مزار جانے والی سڑک ٹریفک کےلیے بند ہوگی۔ عبداللّٰہ شاہ غازی مزار سے 26 اسٹریٹ جانے والی سڑک بند ہوگی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق سی ویو سے جانے والے افراد خیابان اتحاد سے اپنی منزل کی جانب جاسکتے ہیں۔ کسی بھی گاڑی کو سی ویو کی طرف ایک بار جانے کی اجازت ہوگی۔

ٹریفک پولیس نے خبردار کیا ہے کہ بغیر سائیلنسر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ غیرذمہ داری سے گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

پولیس کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 5، 6، 7 اور 8 کے رہائشی 26 اسٹریٹ سے اپنی منزل کی طرف جاسکتے ہیں۔ ڈی ایچ اے فیز 5، 6، 7 اور 8 کے رہائشی، صبا ایونیو، شاہین سگنل، شجاعت سگنل اور بحریہ انٹرسیکشن سے جاسکتے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *