[ad_1]

مرتضیٰ وہاب-- فائل فوٹو
مرتضیٰ وہاب– فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی جو ایک روپیہ بھی اکٹھا کرے گی وہ کراچی کے کام آئیگا۔

کراچی میں ڈینسو ہال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس وقت ہم لوگ کے ایم سی کی تاریخی عمارت میں موجود ہیں، ڈینسو ہال کا قیام 1886ء میں ہوا تھا۔

میئر کراچی نے کہا کہ کچھ فیصلے ہم نے کے ایم سی میں کیے ہیں، وسیم اختر کے آخری سال کے ایم سی کی آمدنی 1.2 ارب روپے سالانہ تھی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 980 ملین روپے ہم نے اپنے ذرائع سے اکٹھے کیے، ٹیکسیشن کے نظام کو بہتر بنائیں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *