[ad_1]
پاکستان مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے درمیان کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 242 پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی؟ یا نہیں؟
شہباز شریف کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات میں معاملے پر کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی۔
صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے این اے 242 سےالیکشن لڑنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ نواز شریف کی جانب سے کراچی کے عوام کے نام خیر سگالی کا پیغام لایا ہوں۔
شہباز شریف نے شہر میں ٹرانسپورٹ اور پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کا گیٹ وے ہے، اورنج لائن لاہور سے پہلے کراچی میں چلنی چاہیے تھی، حیدرآباد سے کراچی اب موٹروے نہیں رہی، نواز شریف وزیراعظم بنے تو موٹروے بھی بن جائے گی۔
صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے بہادر آباد مرکز میں ملاقات میں انتخابی معاملات پر گفتگو کی گئی اور انہوں نے ایم کیو ایم کو اپنا سنجیدہ پارٹنر قرار دے دیا۔
سیٹ ایڈجسٹمنٹ سےمتعلق کمیٹی آئندہ دو تین روز میں مذاکرات کرے گی۔
[ad_2]