[ad_1]

-- فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے فلائٹ آپریشن تیسرے روز بھی شدید متاثر ہے۔

آج 26 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جس کے بعد تین دن میں 89 پروازیں منسوخ اور 200 سے زائد متاثر ہوئی ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بین الاقوامی پروازیں لاہور اور سیالکوٹ کا موسم ٹھیک ہونے کیلئے روانگی کی منتظر ہیں۔

پی آئی اے کی دمام سے لاہور پہنچی پرواز پی کے 248 اور دمام سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 244 کو اسلام آباد میں اتارا گیا۔

سیالکوٹ ایئر پورٹ پر صبح 8:30 بجے تک کوئی ایک پرواز بھی لینڈ نہ کرسکی تھی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جدہ سے سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 738 لاہور کیلئے 12 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی جبکہ کراچی لاہور کی پرواز ای آر 522، 523، پی کے 306، 307 منسوخ کردی گئیں۔

لاہور ابوظہبی کی دو فلائٹس، سعودی ایئر کی جدہ لاہور پرواز، پی آئی اے کی لاہور جدہ پی کے 969، لاہور کوئٹہ پی کے 322 اور 323 بھی منسوخ کی گئیں۔

لاہور دوحہ پی کے 279، 280 اور کراچی کوئٹہ پی کے 310، 311 بھی منسوخ کی گئیں۔

کراچی اسلام آباد ای آر 502، 503، 504، پی اے 207، 208، پی کے 369، اسلام آباد ریاض پی کے 753، 754 اور دمام اسلام آباد پی کے 246 بھی منسوخ ہیں۔

دبئی اسلام آباد پی کے 234 اور ملتان جدہ پی کے 839، 840 منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران پاکستان کے مختلف ایئر پورٹس اور مختلف ایئر لائنز کی 63 پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *