[ad_1]
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ارشد وہرا نے کہا ہے کہ این اے 248 سے کاغذات درست قرار دے دیے گئے ہیں۔
کراچی میں ڈی سی سینٹرل آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد وہرا نے کہا کہ این اے 240 اور 238 سے بھی کاغذات جمع کروائے ہیں، ان کی آج جانچ پڑتال ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پورے کراچی کے مسائل ایک جیسے ہیں، اسٹریٹ کرائم، گیس، بجلی وغیرہ کے مسائل ہر جگہ ہیں۔
ارشد وہرا کا کہنا ہے کہ 15 سال پیپلز پارٹی نے حکومت کی، 22 ہزار ارب روپے کہاں گئے؟ شاید وہ اب الیکشن میں کام آ رہے ہیں۔
ایم کیو ایم کے رہنما نے مزید کہا کہ کراچی کے 40 فیصد کوٹہ پر بھی جعلی ڈومیسائل والے باہر کے لوگوں کو نوکریاں دی گئیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 9 مئی کو جو بھی ہوا وہ لیڈر کے کہنے پر ہوا۔
[ad_2]