[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے سولہویں یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش میں جلسے کی تیاری جاری ہے۔

بے نظیر بھٹو کی سولہویں برسی کے سلسلے میں کارکنوں کی گڑھی خدا بخش آمد جاری ہے۔

شہید بے نظیر اور ذوالفقار علی بھٹو کا مزار کھلتے ہی عقیدت مندوں کی حاضری کے لیے قطاریں لگ گئیں۔

دوپہر 2 بجے برسی کے مرکزی جلسے کا آغاز محفل مشاعرہ سے ہو گا، 4 بجے مرکزی جلسے کا آغاز ہو گا جس سے مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔

پانچ بجے کے قریب بلاول بھٹو زرداری کا مرکزی خطاب ہوگا، شام سات بجے برسی کی تقریبات کا اختتام ہوگا۔

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کا بہیمانہ قتل ایک مذموم سازش تھی، قتل کے ذریعے پاکستان کی ترقی کو سبوتاژ کیا گیا۔

ادھر ضلع چیئرمین کی علاقہ مکینوں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کے بعد گڑھی خدا بخش جانے والا راستہ مظاہرین نے کھول دیا۔

گڑھی خدا بخش: پولیس نے 3 جیب کتروں کو گرفتار کر لیا

دوسری جانب پولیس نے پنڈال کے داخلی دروازوں سے 3 جیب کتروں کو گرفتار کر لیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *