[ad_1]
سابق وزیرِ اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے سولہویں یوم شہادت کے پروگرام کا اعلان کر دیا گیا۔
لاڑکانہ میں 27 دسمبر کی صبح فاتحہ اور قرآن خوانی سے برسی کا آغاز ہو گا۔
ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے کارکن بینظیر بھٹو کے مزار پر چادریں چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے، دوپہر ایک بجے عام لنگر تقسیم کیا جائے گا۔
دو بجے دوپہر برسی کے مرکزی جلسے کا آغاز محفل مشاعرے سے ہو گا جبکہ 4 بجے مرکزی جلسے کا آغاز ہوگا جس سے مرکزی رہنما خطاب کریں گے
پانچ بجے کے قریب بلاول بھٹو زرداری مرکزی خطاب کریں گے جبکہ شام 7 بجے برسی کی تقریبات کا اختتام ہو گا.
[ad_2]