[ad_1]

آصف علی زرداری : فوٹو فائل
آصف علی زرداری : فوٹو فائل

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کو محنت کرنی چاہیے۔

نوابشاہ میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پہلے وہ بغیر محنت کیے آگئے تھے لیکن اب محنت کریں۔

آصف علی زرداری این اے 207 پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کےلیے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچے تھے۔

ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ این اے207 پر آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے، جبکہ پی ایس 38 پر ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے 28 ہزار 626 کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔

قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کیلئے 7242 مرد اور 471 خواتین امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے گئے۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری کردی۔ 

خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی جنرل نشست کےلیے 1283 مرد اور 39 خواتین نے کاغذات جمع کروائے۔

 اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی جنرل نشست کےلیے 182 مرد اور 26 خواتین نے کاغذات جمع کروائے۔

پنجاب سے قومی اسمبلی کی نشست کے لیے 3594 مرد اور 277 خواتین امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔

سندھ سے قومی اسمبلی 1571 مرد اور 110 خواتین امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔

بلوچستان سے قومی اسمبلی کے لیے 612 مرد اور 19 خواتین نے کاغذات جمع کروائے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *