[ad_1]
کراچی میں سردی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کےمطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرِ قائد میں موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتا ہے۔
کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 20 فیصد ہے۔
شہرِ قائد میں دن میں ہوائیں 20 سے 25 کلو میٹر کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔
[ad_2]