[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ دیگر جماعتوں کے برعکس پیپلز پارٹی بھرپور انتخابی مہم چلا رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے بیان میں شیری رحمٰن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو اور آصف زرداری میدان میں عوامی رابطہ مہم کی قیادت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بند کمروں اور سوشل میڈیا پر نہیں عوام کے بیچ میں اپنا انتخابی ایجنڈا پیش کر رہے ہیں، کاغذاتِ نامزدگی وصول کرنا شروع ہو چکا، ہماری انتخابی مہم میں مزید تیزی آئے گی۔

شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ ہم انتخابات کے لیے مکمل تیار ہیں، صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد ہوا تو پیپلز پارٹی مقبول ترین جماعت کے طور پر سامنے آئے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی گالم گلوچ، انتشار اور تقسیم نہیں، عوامی بہبود اور قومی ترقی کے بیانیے کو لے کر چل رہی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *