[ad_1]
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے الیکشن کمیشن سے انتخابات کے لیے نامزدگی فارم جمع کرنے کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔
ایم کیو ایم پاکستان نے نامزدگی فارم جمع کرنے کی تاریخ میں اضافے کا مطالبہ کر دیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے چیف الیکشن کمشنر کو اس حوالے سے درخواست جمع کرا دی۔
درخواست میں ایم کیو ایم پاکستان نے مؤقف اپنایا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی کے لیے 20 سے 22 دسمبر تک کا وقت دیا گیا ہے،3 دن کا یہ وقت بہت کم ہے۔
ایم کیوایم پاکستان کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی کی فارملیٹیز کی طویل فہرست ہے۔
درخواست میں ایم کیو ایم پاکستان نے یہ بھی کہاہے کہ الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ بڑھائی جائے۔
جے یو آئی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط
ادھر جے یوآئی نے بھی الیکشن کمیشن سے کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی کے دن بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔
اس سلسلے میں جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ دیا جس میں کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو قومی و صوبائی سطح پر امیدواروں کوپارٹی ٹکٹ دینے ہیں۔
خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے شیڈول میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے لیے 3 دن کاوقت رکھا ہے۔
کامران مرتضیٰ نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی میں 3 دن کا اضافہ کیا جائے،جبکہ کاغذاتِ نامزدگی کی اسکروٹنی کا وقت 7 سے کم کر کے 4 دن کیا جا سکتا ہے۔
خط میں انہوں نے مؤقف اپنایا ہے کہ اسکروٹنی کا وقت کم کرنے سے پولنگ 8 فروری کو کرانا ممکن ہوگا، جے یو آئی کو انتخابات کی تاریخ اور دیگر الیکشن شیڈول کے مراحل پر کوئی اعتراض نہیں۔
جےیو آئی رہنما نے اپنے خط میں کہا ہے کہالیکشن ایکٹ کے سیکشن 58 کے تحت الیکشن کمیشن شیڈول کے اندر رد و بدل کر سکتا ہے۔
خط میں انہوں نے مزید کہا ہےکہ کاغذاتِ نامزدگی کا وقت بڑھانا جے یو آئی کے لیے بطور سیاسی جماعت باعثِ اطمینان ہوگا۔
کامران مرتضیٰ نے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی کا وقت بڑھانے سے سیاسی جماعتوں کو بہتر امید واروں کے چناؤ میں آسانی ہو گی۔
[ad_2]