[ad_1]

بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت آج

بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت آج ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کا 4 رکنی بینچ اڈیالہ جیل میں سماعت کرے گا، بانی پی ٹی آئی اور فواد چوہدری کے خلاف فرد جرم کی کارروائی کی جائے گی۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کی عدم موجودگی کے باعث گزشتہ سماعت پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی تھی۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت بھی اڈیالہ جیل میں ہوگی، اوپن ٹرائل ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق خاندان کے افراد اور شہری جو شرکت کرنا چاہیں آسکتے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *