[ad_1]
شفاف انتخابات کیلئے نگراں وفاقی وزراء کو ہٹانے کی درخواست پر کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کل دن ایک بجے درخواست کی سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے نگراں وزیر فواد حسن فواد، مشیر احد چیمہ کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
درخواست گزار نے مبینہ جانبدار وزراء کو نگراں کابینہ سے ہٹانے کی استدعا کر رکھی ہے۔
[ad_2]