[ad_1]
اسلام آباد ہائی کورٹ کے برطرف جج شوکت عزیز صدیقی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے 100 فیصد انصاف کی توقع ہے۔
’جیو نیوز‘ کی جانب سے شوکت عزیز صدیقی سے سوال کیا گیا کہ آج سپریم کورٹ میں کیس لگا ہے، اتنی دیر سے یہ کیس لگا کیا انصاف کی توقع ہے؟ جو آپ نے الزام لگایا، اگر سپریم کورٹ کہتی ہے چیزیں سامنے آنی چاہئیں تو اس کے ثبوت ہیں؟
جواب میں انہوں نے کہا کہ ثبوت پہلے سے دیے ہوئے ہیں، الزامات کی تردید نہ ہونا خود بہت بڑا ثبوت ہے۔
ان سے سوال کیا گیا کہ مستقبل میں عدلیہ کو بیرونی دباؤ سے پاک کرنے کے لیے کیا کچھ کیا جا سکتا ہے؟
شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ ایسا ہو سکتا ہے، سپریم کورٹ اس کا انکوائری کمیشن بنائے، ڈائریکشن دے تاکہ تحقیقات ہوں۔
ان سے پوچھا گیا کہ آپ پر اس دوران کیا کوئی دباؤ رہا ہے؟
شوکت عزیز صدیقی نے جواب دیا کہ سوا 5 سال میں نے اور میرے خاندان نے بہت مشکل حالات دیکھے۔
[ad_2]