[ad_1]
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت آج ہو گی۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔
سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔
کمرۂ عدالت میں داخلہ رجسٹرار آفس سے جاری خصوصی پاسز سے مشروط ہو گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل مکمل کر لیے تھے جبکہ آج کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے اپیل پر دلائل دیے جائیں گے۔
[ad_2]