[ad_1]
مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ میں جھوٹے کیس بنانے والوں کو اللّٰہ کے حوالے کرتا ہوں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ہم عدالت سے سرخرو ہوئے، بانی پی ٹی آئی کی حکومت میں جھوٹے کیس بنائے گئے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ اُس حکومت کے دوران بھی ایف آئی اے نے کہا ٹھوس ثبوت نہیں، آج نواز شریف بھی با عزت بری ہو رہے ہیں، جھوٹے کیس بنا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے جھوٹے کیس بنائے وہ بھی آج کٹہرے میں ہیں، سب کو مل کر لوگوں کے مستقبل سے متعلق جامع حکمت عملی اپنانی چاہیے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میں سیاسی کارکن ہوں، میری امید اور دعا ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں، لیول پلیئنگ فیلڈ انتخابات کے فیئر اینڈ فری ہونے کے لیے ضروری ہے۔
[ad_2]