[ad_1]

فلسطین پر قابض اسرائیل کو کیسے تسلیم کیا جاسکتا ہے؟ عبدالغفور حیدری

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ فلسطین کی زمین پر اسرائیل نے قبضہ کر رکھا ہے، اس کو کیسے تسلیم کیا جاسکتا ہے؟

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جن بچوں اور خواتین کا جنگ سے تعلق نہیں انہیں غزہ میں شہید کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، امریکا سمیت تمام قوتیں اس قتل عام میں شریک ہیں۔

جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ آج اقوام متحدہ اسرائیل کے سامنے گھٹنے ٹیک چکا ہے، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا قرارداد پاس کرنے کے سوا کوئی کردار نظر نہیں آرہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پوچھتا ہوں کہ فلسطین کی زمین پر اسرائیل نے قبضہ کیا، اس کو تسلیم کیسے کیا جا سکتا ہے؟



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *