[ad_1]

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

ملٹی نیشنل جوائنٹ اسپیشل فورسز کی مشق فجر الشرق پنجم اختتام پزیر ہو گئی۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشق فجر الشرق پنجم کی اختتامی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم سینٹر پبی میں ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاکستان، بحرین، عراق اور کویت کی اسپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا، مشق کا مقصد برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید تقویت دینا تھا۔

ترجمان پاک فوج کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 2 ہفتے طویل مشق کا آغاز 27 نومبر 2023ء کو ہوا تھا اور برادر ممالک بحرین، عراق اور کویت کے افسران نے بھی اختتامی تقریب کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء ممالک کی اسپیشل فورسز نے آخری دن اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *