[ad_1]

---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے امیر عزت من کو گرفتار کرلیا۔

انچارج سی ٹی ڈی خرم وارث کے مطابق دہشت گرد نے خواجہ خیل چیک پوسٹ پر پاک فوج کے 3 جوانوں کو شہید کیا تھا اور یہ دہشت گرد سوات کے سابق وزیر افضل لالہ کے گھر پر حملے میں بھی ملوث ہے۔

خرم وارث کا بتانا ہے کہ گرفتار دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، گرفتار دہشتگرد مٹہ پولیس اسٹیشن پر حملے کے بعد اسلحہ چھین کر فرار ہوا تھا اور یہ ایف سی کیمپ اور کانجو ایئر پورٹ پر حملے میں بھی ملوث ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد عزت من نے تحصیل مٹہ سخرہ میں فائرنگ کر کے 15 افراد کو قتل کیا اور اس نے سخرہ گاؤں کے فضل الحق کالج پر بھی حملہ کیا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *