[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جسے کہیں گے پارٹی ٹکٹ اسے ہی ملے گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی بڑے مشکل لمحے سے گزر رہی ہے، عدلیہ بھی مشکل مرحلے سے گزر رہی ہے۔

گوہر خان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتہ تک سب واضح ہو جائے گا، امید ہے عدلیہ ہمیں بھی ریلیف دے گی۔

ادھر پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے لیول پلیئنگ فیلڈ پر بات ہوئی، مقدمات سے متعلق بھی قانونی مشاورت کی گئی۔

علی ظفر کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے سپریم کورٹ کے احکامات کی پابندی ہونی چاہیے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *