[ad_1]
صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں پولیس افسر بننے کی خواہش رکھنے والی لڑکی انیقہ کو ایک دن کا اعزازی انچارج بنا دیا گیا۔
انیقہ کو ایک دن کے لیے پولیس تحفظ مرکز کا اعزازی انچارج بنایا گیا ہے۔
انچارج انیقہ نے ڈیوٹی کے دوران لیڈی کانسٹیبل کو 2 دن کی رخصت دلوائی اور دیگر دفتری امور دیکھنے کے ساتھ ڈی پی او فیصل کامران سے ملاقات بھی کی۔
انچارج انیقہ نے ڈی پی او سے ایک دن کے لیے ایس ایچ او بننے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے انیقہ کو اعزازی طور پر ایک دن کے لیے ایس ایچ او تعینات کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
[ad_2]