[ad_1]

پرویز خٹک—فائل فوٹو
پرویز خٹک—فائل فوٹو

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ مجھے تو پتہ ہی نہیں لیول پلیئنگ فیلڈ کیا ہوتی ہے۔

انہوں نے دیر بالا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی سے اتحاد کریں گے جو اپنی بہتر پالیسی بتائے گی۔

پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ اگر کسی پارٹی کے پاس ترقی کا جواب نہ ملا تو اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے ایم این اے اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں لیکن مجرموں کے ساتھ نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جتنی پارٹیاں ہیں انہیں ایک دوسرے پر تنقید کی ضرورت نہیں، الیکشن میں پتہ چل جائے گا کہ کون بڑا بہادر ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *