[ad_1]

اگر بلاول سمجھتے ہیں ن لیگ پر تنقید سے ان کو ووٹ ملیں گے تو پورا زور لگائیں، رانا ثناء

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں ن لیگ مخالف ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہے، اگر بلاول سمجھتے ہیں کہ ن لیگ پر تنقید سے پنجاب میں ووٹ ملیں گے تو پھر پورا زور لگائیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ 4 سال جو حکومت رہی اس نے پاکستان اور جمہوریت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، ملک کو تباہی سے بچانے کیلئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بنائی گئی تھی، پی ڈی ایم کبھی الیکشن اتحاد نہیں تھا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ دانیال عزیز کے حالیہ بیانات کا سخت نوٹس لیا ہے،  دانیال عزیز کو شو کاز نوٹس بھی دیا گیا ہے، انہیں7 روز میں جواب دینے کا کہا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ اپنی صفوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا چاہتے ہیں، ایسے امیدواروں کو انتخابی میدان میں لائیں گے جو کامیاب ہوسکیں۔

مسلم لیگ نے اٹھارہویں ترمیم کو رول بیک کرنے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کو آگے لے جایا جائے گا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ وہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اٹھارہویں ترمیم کو رول بیک نہیں کریں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *