[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

احتساب عدالت اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں ریفرنس دائر کر دیا گیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے ریفرنس دائر کیا ہے جس میں چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور دیگر کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔

ملزمان میں شہزاد اکبر، بیرسٹر ضیاء المصطفیٰ نذیر اور ذلفی بخاری بھی شامل ہیں۔

نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں کُل 8 ملزمان کے نام شامل ہیں۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل مظفر عباسی نے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا اور احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *