[ad_1]

شہباز شریف - فوٹو: فائل
شہباز شریف – فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں پارٹی قائد اور اپنے بڑے بھائی نواز شریف کی بریت کے فیصلے پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔ 

ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے یہ دن دکھایا۔ اللّٰہ تعالیٰ نے میرے قائد، بڑے بھائی، پارٹی اور خاندان کو سرخرو فرمایا۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اپنے قائد نواز شریف کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انکا کہنا تھا کہ بےگناہ نواز شریف نے معاملہ اللّٰہ تعالیٰ پر چھوڑا تھا، اللّٰہ تعالیٰ نے نواز شریف کو ہر الزام سے بری کیا، الحمدللّٰہ۔

شہباز شریف نے کہا کہ کردار کشی سمیت اذیت کا ہر حربہ اختیار کیا گیا لیکن اللّٰہ تعالیٰ نے سچائی واضح کردی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *