[ad_1]

----فائل فوٹو
—-فائل فوٹو

احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ پراپرٹی اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

اڈیالہ جیل میں القادر پراپرٹی ٹرسٹ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ختم ہو گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھیں۔

اس کے علاوہ نیب پراسیکیوٹر مظفر عباسی کی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم بھی اڈیالہ جیل پہنچی تھی، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عمر ندیم، عبدالستار، عرفان اور تنویر شامل تھے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *