[ad_1]

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری----فائل فوٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری—-فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں شاپنگ مال میں آگ لگنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے شہریوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ واقعے کی فوری تحقیقات کرائی جائیں تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ کراچی کے راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال میں لگنے والی آگ میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جناح اسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ حادثات نے بتایا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد مرد ہیں، جن کی عمریں 22 سے 43 سال تک ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *