[ad_1]

----فائل فوٹو
—-فائل فوٹو

مسقط سے کراچی کے لیے غیر ملکی ایئر لائن کے مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دوران پرواز مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ معمول کے مطابق لینڈ کر گیا تاہم مسافر کی زندگی بچانے کے لیے سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم، ایمبولینس اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو رن وے پر طلب کیا گیا۔ 

مسافر کو طبی معائنے کے بعد سول ایوی ایشن کی ایمبولینس کے ذریعے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *