[ad_1]

-----فائل فوٹو
—–فائل فوٹو

محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سندھ نے کراچی کے تھانے سائٹ اے کی حددو میں کارروائی کر کے 4 کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 2 نائن ایم ایم اور 2 ٹی ٹی پسٹل برآمد ہوئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نے پاکستان بازار میں مولانا رحیم اللّٰہ کو قتل کیا، ملزمان نے اقبال مارکیٹ میں محمد شمیم کو قتل کیا۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار ملزم امین قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں 9 سال جیل کاٹ چکا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم شاہنواز قتل اور اقدام قتل میں 18ماہ جیل کاٹ چکا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *