[ad_1]
چیئرمین پی ٹی آئی سے القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی تحقیقات کے لیے نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق نیب ٹیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر مستنصر امام کی سربراہی میں تفتیش کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے جیل میں تفتیش کے احکامات جاری کیے تھے۔
نیب ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے 15 نومبر سے تفتیش کا آغاز کر رکھا ہے۔
[ad_2]