[ad_1]

رانا ثنا اللّٰہ---فائل فوٹو
رانا ثنا اللّٰہ—فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ سادہ اکثریت سے ن لیگ حکومت بنائے گی۔

لاہور میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہر حلقے میں ایک سے زائد چوائسز میسر ہیں، بڑی تعداد میں ہمارے کارکنان اور لیڈرز نے الیکشن لڑنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اگلے ہفتے سے پارلیمانی بورڈز کی میٹنگ کا آغاز کریں گے اور ہر ڈویژن کو علیحدہ سے دیکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے، پنجاب میں ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں نواز شریف بڑا جلسہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن مہم کو منظم انداز میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، ن لیگ پنجاب کی141 سیٹوں میں سے 120 سے 125 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ایک تجربے کار اور مخلص قیادت ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے لیڈ کرے، نواز شریف نے پہلے بھی ملک کو 2 مرتبہ ایسے بحرانوں سے نکالا ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش نہ کی جاتی تو ملک آج ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہوتا، ہم نےسازشوں، حالات، مشکلات اور جھوٹے مقدمات کا جرأت و حوصلے کے ساتھ سامنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کو بحران سے نکالنے کا عزم اور قوم سے وعدہ کیا ہے، تنقید کا ہم برا نہیں مناتے لیکن تنقید ایک دائرے اور حد میں ہونی چاہیے، تنقید سیاسی انداز میں ہونی چاہیے اور ایسی تنقید کو برداشت کیا جا سکتا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہمیں پوری امید ہے کہ نواز شریف پر عوام اعتماد کریں گے، اگر کوئی لیڈر یا جماعت دعویٰ کرتی ہے تو ہمیں تشویش نہیں، تمام جماعتیں الیکشن میں حصہ لیں گی اور فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ آج کی میٹنگ میں ضلعی کمیٹیاں بنائی ہیں جو پارلیمانی بورڈ کو سروے پیش کریں گی، ہم نے جائزہ لیا ہے کہ تقریباً 70 فیصد حلقوں میں کوئی جھگڑا نہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ کیا ہمارے خلاف جھوٹے مقدمے قائم ہونا لیول پلیئنگ فیلڈ ہے؟ اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو کیا مجھے اس لیے نہیں پوچھا جائے کہ میں نے الیکشن لڑنا ہے۔

ن لیگی رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا کہ ہمارے ساتھ جو 2018ء میں ہوا وہ اب نہیں ہو رہا تو آپ کو ناگوار گزر رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے، ہمیں دکھائی دے رہا ہے کہ ہم وننگ پوزیشن میں ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *