[ad_1]

اسلام آباد ہائیکورٹ-- فائل فوٹو
اسلام آباد ہائیکورٹ– فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ نیب کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستِ ضمانت بحال کردی۔

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں گرفتاری کی وجہ سے ضمانت بحالی کی درخواست غیر مؤثر قرار دے دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اس حوالے سے فیصلہ سنایا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت بحال تصور ہوگی، احتساب عدالت دوبارہ کیس سن کے میرٹ پر فیصلہ کرے۔

احتساب عدالت نے عدم حاضری کے باعث ضمانت کی درخواستیں خارج کی تھیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت درخواستوں کی بحالی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *