[ad_1]

عطاء اللّٰہ تارڑ-- فائل فوٹو
عطاء اللّٰہ تارڑ– فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ میرے خلاف مقدمہ فواد چوہدری اور شیخ رشید نے بنوایا تھا۔

گوجرانوالہ میں وزیر آباد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے مقدمہ بنایا تھا آج وہ خود جیل میں ہیں، میں نے تھانے پر حملہ نہیں کیا تھا، مقدمہ جھوٹا تھا۔

سیاسی صورتِ حال سے متعلق بات کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ سندھ میں ایم کیو ایم سے معاملات طے پا گئے ہیں، قیادت نے اب بلوچستان کا دورہ کرنا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فی الحال امکان نہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *