[ad_1]
رات گئے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا۔
پرویز الہٰی کے گھر پولیس چھاپے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس پرویز الہٰی کے گھر کے باہر کھڑی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے خواتین اور بچوں کو باہر نکال کر گھر کی تلاشی لی۔
پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ دستاویزات درکار تھیں جن کے لیے چھاپہ مارا گیا۔
پولیس نے پھر بغیر وارنٹ ہمارے گھر چھاپہ مارا: مونس الہٰی
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے پیغام میں چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ پرسوں کی ناکام کارروائی کے بعد آج صبح 4 بجے پنجاب پولیس نے دوبارہ بغیر وارنٹ کے ہمارے گھر پر چھاپہ مارا۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی ان کو میرے خالو طاہر صادق نہیں ملے، گھر پر صرف خواتین موجود تھیں، پنجاب پولیس پی ٹی آئی کے لوگوں کو ہراساں کرنے کے بجائے جرائم کے خاتمے پر دھیان دے۔
واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں جیل میں ہیں۔
[ad_2]