[ad_1]

ڈپٹی اسپیکر نیویارک اسٹیٹ اسمبلی ---فائل فوٹو
ڈپٹی اسپیکر نیویارک اسٹیٹ اسمبلی —فائل فوٹو 

ڈپٹی اسپیکر نیویارک اسٹیٹ اسمبلی فلپ رموس کا کہنا ہے کہ نیویارک اسٹیٹ کا بجٹ پورے پاکستان کے بجٹ سے زیادہ ہے، ہم نے پنجاب اور سندھ کو نیویارک کی سسٹر اسٹیٹس ڈیکلیئر کیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر نیویارک اسٹیٹ اسمبلی فلپ راموس کی سربراہی میں 17 رکنی امریکی وفد نے سپریم کورٹ پاکستان بار کونسل کا دورہ کیا۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل نے امریکی وفد کو خوش آمدید کہا۔

ملاقات میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن شہزاد شوکت اور سیکریٹری سید علی عمران بھی شامل تھے۔

پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ اور وکلاء تنظیموں کے کام سے متعلق وفد کو آگاہ کیا۔

پاکستان بار کونسل کے نمائندوں اور نیویارک اسٹیٹ کے وفد نے میڈیا سے بھی گفتگو کی۔

اس دوران چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی حسن رضا پاشا نے مہمانوں کو بتایا کہ پاکستان بار کونسل وکلاء کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم ہے، پاکستان بار نے آئین کی حکمرانی اور قانون کی پاسداری کا ہمیشہ کردار ادا کیا ہے۔

حسن رضا پاشا کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ نیویارک اسٹیٹ نے پنجاب اور سندھ کو سسٹر اسٹیٹ قرار دیا ہے، نیویارک پنجاب اور سندھ کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ ملے گا۔

ملاقات کے دوران ڈپٹی اسپیکر فلپ رموس کا کہنا تھا کہ ہم نے سسٹر اسٹیٹ کا معاہدہ کیا ہے، اس تعاون کو آگے بڑھائیں گے، معاشی ترقی، تعلیم، ہیومین ڈیولپمنٹ سیکٹر کو وسعت دیں گے، ہمارا جغرافیائی سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *