[ad_1]

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، ترقی کا سفر جہاں سے رکا وہیں سے شروع کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاؤن کا دورہ کیا۔

وطن واپسی کے بعد نوازشریف کا مرکزی سیکریٹریٹ میں یہ پہلا دن ہے۔

مرکزی سیکریٹریٹ آمد پر پارٹی صدر شہباز شریف نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ محمد نواز شریف کا استقبال کیا، محمد نواز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کرنے والوں میں خواجہ محمد آصف، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، چیئرمن الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

ملاقات کے دوران ملکی صورتِ حال اور پارٹی کی مستقبل کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس دوران میاں محمد نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو الیکشن کی تیاری کرنے کی ہدایت جاری کی۔

نواز شریف آئندہ الیکشن ضرور لڑیں گے: خواجہ آصف

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف فٹ ہیں، آئندہ الیکشن ضرور لڑیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ سب کے پاس ہے، کھڈا شڈا کہیں نہیں ہے۔

ن لیگ کو سب سے رابطے کرنے چاہئیں: بشیر میمن

بعد ازاں مسلم لیگ ن کے رہنما بشیر میمن بھی نواز شریف سے ملاقات کے لیے ماڈل ٹاؤن پہنچے۔

بشیر میمن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ نوازشریف سے ملاقات کے لیے ماڈل ٹاؤن آیا ہوں، ن لیگ کو سب سے رابطے کرنے چاہئیں۔

بشیر میمن کا یہ بیھ کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس لیول پلیئنگ فیلڈ ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *