[ad_1]

اب نفرت کی سیاست ہوئی تو ملک کا نقصان ہوگا، رانا ثناء

سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ملک کےحالات تب ہی سدھریں گےجب ووٹ کی طاقت سے حکومت مدت پوری کرے گی، اگر اب نفرت کی سیاست ہوئی تو ملک کا نقصان ہوگا۔

عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کوئی ملک یا گھر نفرت کی بنیاد پر قائم نہیں رہ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایک فرد اگر پاگلوں کی طرح کہے کسی کو نہیں چھوڑوں گا تو ایسے گھر یا ملک نہیں چلتے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کو 2017 تک ہم نے ختم کیا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں شہباز شریف نے چئیرمین پی ٹی آئی سے میثاق معیشت کی بات کی، بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا آپ قدم بڑھائیں مگر اُس شخص نے جھوٹے مقدمے اور نفرت کے علاوہ کچھ کام نہیں کیا۔

رانا ثناء اللّٰہ کا مزید کہنا تھا کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف نے ملک کی خدمت کا پیغام دیا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *