[ad_1]

مولانا فضل الرحمٰن، فائل فوٹو
 مولانا فضل الرحمٰن، فائل فوٹو  

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن قطر پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کے حماس کی قیادت سے رابطے ہوئے ہیں۔

جے یو آئی کے سربراہ قطر میں حماس کے موجودہ سربراہ اسماعیل ہنیہ، سابق سربراہ خالد مشعل اور دیگر قیادت سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن قطر اور ترکیہ کےحکّام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

جے یو آئی کے سربراہ عرب ممالک کی قیادت سے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل سمیت دیگر امور پر بات کریں گے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات قطر روانہ ہوئے تھے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *