[ad_1]

نگران حکومت اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ واضح ہے، نیر بخاری

سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ واضح ہے، نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کو غیر جانبدار رویہ اور طرز عمل ثابت کرنا ہوگا۔

 اپنے بیان میں نیر بخاری نے کہا کہ ن لیگ کے مرکزی رہنما اسحاق ڈار کس حیثیت سے قائد ایوان سینیٹ ہیں، قائد ایوان سینیٹ ایوان میں وزیراعظم کا نمائندہ ہوتا ہے، وفاقی وزراء احد چیمہ، فواد حسن فواد کے نواز شریف اور شہباز شریف سے گہرے روابط ہیں، گورنر پنجاب کا تعلق ن لیگ سے ہے۔

نیر بخاری  نے مزید کہا کہ سیاسی، معاشی استحکام آزادانہ صاف شفاف انتخابات سے منسلک ہے، آزادانہ انتخابات یقینی بنانا اسٹیبلشمنٹ، الیکشن کمیشن، نگراں حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہر جماعت سے مذاکرات ہوسکتے ہیں، کسی نااہل اور ریاست دشمنوں سے مذاکرات نہیں ہو سکتے، پیپلز پارٹی مفاہمت پر یقین رکھتی ہے، آئین اور جمہوریت کے لیے سیاسی مخالفین سے اتحاد کیے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *