[ad_1]

پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ دینے والی خصوصی عدالت سے متعلق اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف فیصلہ دینے والی خصوصی عدالت سے متعلق اپیلیں سماعت کےلیے مقرر کر دیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 4 رکنی لارجر بینچ 10 نومبر کو سماعت کرے گا۔

پرویز مشرف کو سزا سنانے والی خصوصی عدالت کو غیر آئینی قرار دینے کے خلاف بھی اپیلیں دائر ہوئی تھیں، جنوری 2020 میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر نقوی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے خصوصی عدالت غیر آئینی قرار دی تھی۔

خصوصی عدالت ختم کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست گزار نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

حافظ عبدالرحمان انصاری اور توفیق آصف نے بھی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، جسٹس وقار سیٹھ، جسٹس نذر اکبر اور جسٹس شاہد فضل کریم پر مشتمل خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی تھی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *