[ad_1]

صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف ۔ فوٹو: فائل
صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف ۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

 اپنے بیان میں سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں عوام کی عدالت میں جانے کو تیار ہے۔ ن لیگ واحد جماعت ہے جس نے سب سے پہلے الیکشن کا عمل شروع کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے والوں کو سپریم کورٹ نے جرم کی سنگینی بتا دی ہے۔

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر اللّٰہ تعالیٰ نے موقع دیا تو ملک میں ترقی کا عمل پھر شروع کریں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *