[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں مقیم غیر قانونی غیر ملکیوں کے خلاف 2 روز سے آپریشن جاری ہے۔

کراچی کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق مختلف علاقوں سے 2 روز میں 600 غیر قانونی غیر ملکی افراد کو حراست میں لے کر حاجی کیمپ میں واقع سہولت مرکز پہنچا دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ روز 112 غیر قانونی مقیم افراد کو بسوں سے چمن بارڈر منتقل کیا گیا تھا، اس وقت 77 غیر قانونی مقیم افراد حاجی کیمپ سہولت مرکز میں موجود ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق غیر قانونی غیر ملکیوں کو حاجی کیمپ میں سہراب گوٹھ، سرجانی، بلدیہ، کورنگی اور ملیر سے منتقل کیا گیا ہے۔

کراچی کی ضلعی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشتبہ افراد کے کوائف کی چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *