[ad_1]
سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے کہا ہے کہ 11 فروری کو عام انتخابات کے حوالے سے صدرِ مملکت سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا ہے، جلد صدرِ مملکت سے مشاورت کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن میں مشاورت کے بعد سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید واپس سپریم کورٹ پہنچ گئے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرائیں گے سب نظر آئے گا، صدرِ مملکت سے مشاورت کریں گے، ان شاء اللّٰہ جلد صدرِ مملکت سے مشاورت ہو گی۔
الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ صدر سے مشاورت سے پہلے کمیشن کا اجلاس ضروری تھا۔
[ad_2]