[ad_1]

سندھ ہائی کورٹ-----فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ—–فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے جیکب لائن ڈسپنسری سے 5 سال کی بچی کے اغواء کے حوالے سے پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی۔

عدالت نے حکم دیا کہ کیس کی تحقیقات کے لیے ایس پی رینک کے آفیسر کو تعینات کیا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے بچی کی بازیابی کے لیے جے آئی ٹی سیشنز کے انعقاد کی ہدایت کر دی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اسی ڈسپنسری سے پہلے بھی بچے اغواء ہو چکے ہیں،  6 اپریل 2023ء کو بچی ڈسپنسری گئی تھی جہاں سے اغواء ہو گئی ہے۔

وکیل نے کہا کہ  واقعے کا مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *