[ad_1]
سندھ کابینہ کے اجلاس میں نگراں وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر سعد نیاز نے نگراں وزیرِ اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے تجویز کردہ نام کی مخالفت کر دی۔
ذرائع کے مطابق تھر انرجی منصوبے سے متعلق کمیٹی میں ایک رکن کی شمولیت پر نگراں وزیرِ صحت نے اعتراض اٹھایا۔
ذرائع نے بتایا کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر سعد نیاز کے اعتراض کو مسترد کر دیا۔
جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کہا کہ یہ میرا استحقاق ہے جسے چاہوں کمیٹی میں شامل کروں۔
جس پر نگراں وزیرِ صحت نے کہا کہ جب آپ کا استحقاق ہے تو یہ معاملہ کابینہ میں کیوں لائے، آپ کے تجویر کردہ نام پر تحریری اختلافی نوٹ جمع کراؤں گا۔
ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ نے سعد نیاز کے اختلاف کے باوجود تجویز کردہ نام کو کمیٹی میں شامل کر دیا۔
[ad_2]